|
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے |
|
|
|
اتوار, 05 فروری 2012 11:36 |
کراچی (پاک میڈیااپ ڈیٹس ڈاٹ کام)مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے قبضے اور مظالم کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ آج ملک بھر میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مظاہرے کئے جائیں گےاور تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کا اجلاس بھی آج ہوگا جبکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے دریاوں پر تعمیر کئے گئے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی اس دن کی مناسب سے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ضروری ہے۔پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ |