Breaking News
Home / خبریں / پاک انڈیا (page 2)

پاک انڈیا

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے17 کشمیری شہید کر دئیے‘ 100 زخمی ‘ انڈیا نے خون کی ہولی کھیلی

2 April 2018. سرینگر (اے ایف پی+ اے این این+ نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف مظاہروں کے دوران قابض فوج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ کر دی جس سے 17کشمیری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ کو جھڑپ کا نام دیتے ہوئے پولیس حکام نے ... Read More »

بھارت نے امریکا سے اپاچی ہیلی کاپٹرز مانگ لیے

نئی دہلی:  بھارت نے پاکستان سے ملحقہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے امریکا سے نئے اپاچی ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کی درخواست کردی۔ چین کے جریدے ’دی ڈپلومیٹ‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکا سے نصف درجن نئے بوئنگ اے ایچ -64 ای اپاچی اٹیک ہیلی کاپٹرز کو حاصل کرنے کا عمل تیز کردیا ہے۔ اس ضمن میں ... Read More »

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا گیا اس حوالے سے ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی کمشنر کے حوالے کیا۔ ترجمان کے مطابق احتجاجی ... Read More »

بھارت میں وزیراعظم مودی سمیت 1581ارکان پارلیمنٹ پر سنگین مقدمات

کراچی(رپورٹ:رفیق مانگٹ)پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاناما پیپرز کیس میں اعلیٰ عدلیہ کی طرف سے نااہلی جیسا واقعہ بھارت کی ماضی کی تاریخ بھگت چکی،جب جون 1975 ء میں ایک طاقتور وزیر اعظم اندرا گاندھی کو عدالت نے نااہل قرار دے دیا تھا۔دوسری طرف بھارتی قانون میں کسی بھی سیاستدان کی نااہلی صرف چھ سال کے لئے ... Read More »

کشمیری لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مار کرہراساں کیا جارہا ہے.امیر جماعةالدعوة

امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت سرکارنے کشمیری قیادت کو دباﺅ میں لانے کیلئے انتقامی کاروائیوں میں شدت پیدا کر دی۔کشمیری لیڈروں کے گھروں پر چھاپے مار کر ان کے اہل خانہ اوررشتہ داروں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ نام نہاد فنڈنگ کیس میں گرفتاری کشمیری رہنماﺅں سے جیلوں میں توہین آمیز سلوک پر ... Read More »

بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی کشمیری قائدین کیخلاف دس ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ تیار ‘ عدالت کے ذریعہ سخت سزائیں دلوانے کی منصوبہ بندی

لاہور( پاک میڈیا اپ ڈیٹس ڈاٹ کام)بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے پاکستان سے مبینہ فنڈنگ کیس کے تحت گرفتار کشمیری قائدین کیخلاف 10ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل چارج شیٹ تیار کی ہے اور عدالت میں چالان پیش کر کے انہیں سخت سزائیں دلوانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ آنے والے دنوں میں انہی الزامات کے تحت کشمیریوں ... Read More »

بھارتی فوج اسرائیلی ماہرین کے تعاون سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔.دفاع پاکستان کونسل

دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی قائدین نے کہاہے کہ بھارتی فوج اسرائیلی ماہرین کے تعاون سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے کشمیری قوم کو خوفزدہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔بھارتی فوج کے اس ظلم و بربریت پر انسانی حقوق کے نام نہاد دعویدار ملکوں اور اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔ ... Read More »

حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مددوحمایت کے حوالہ سے معذرت خواہانہ رویہ اختیار نہ کرے, دفاع پاکستان کونسل

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور نامور دانشور حضرات نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا خون بہت قیمتی ہے‘ پوری قوم کو ان کی بھرپور مدد کرنی چاہیے۔ جدوجہد آزادی کشمیر کو دہشت گردی سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ بھارت سے دوستی و اعتماد سازی کے اقدامات کی بجائے اس کی دہشت گردی کو پوری دنیا پر بے نقاب کیا ... Read More »

کشمیر پر قبضہ پاکستان نہیں بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نے کر رکھا ہے۔ مذہبی و سیاسی قائدین

مذہبی و سیاسی قائدین نے بھارت سرکار کی طرف سے پاکستان سے آزاد کشمیر خالی کرنے اورممبئی حملہ کیس کے حوالہ سے گواہوں کو پاکستان بھیجنے سے انکار پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر پر قبضہ پاکستان نہیں بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نے کر رکھا ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر سے بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم ... Read More »

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی

سری نگر:  مقبوضہ کمشیر میں نامعلوم افراد نے قابض بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ کر کے 3 فوجیوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض فوجی اہلکار پٹرولنگ پر تھے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی ... Read More »