Breaking News
Home / خبریں / پاکستان / بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی پاکستان کا گھیراﺅ کر رہے ہیں۔ حافظ محمد سعید
بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی پاکستان کا گھیراﺅ کر رہے ہیں۔ حافظ محمد سعید

بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی پاکستان کا گھیراﺅ کر رہے ہیں۔ حافظ محمد سعید

امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت، امریکہ اور ان کے اتحادی پاکستان کا گھیراﺅ کر رہے ہیں۔ بلوچستان کو خاص طور پردہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انڈیا امریکہ کی شہ پر کنٹرول لائن پر فائرنگ جیسی مذموم حرکتیں کر رہا ہے۔سی پیک منصوبہ اور ایٹمی پروگرام دشمن قوتوں کو برداشت نہیں ہو رہا۔ امریکی سرپرستی میں بھارت نے پاکستان کی جانب میلی نگاہ ڈالی تو منہ توڑ جواب ملے گا۔ بھارتی و امریکی خوشنودی کیلئے جماعةالدعوة کے تعلیمی ادارے، ہسپتال، ایمبولینسیں اور ڈسپنسریاں قبضہ میں لی گئیں۔آزمائشیں اور مشکلات ضرور ہیں لیکن ہم مایوس نہیں ہیں۔ اللہ حالات تبدیل کرنے والا ہے۔بیرونی قوتوں کی ڈکٹیشن پرفیصلے کرنے والوں کواللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران انہوںنے کہاکہ قرآن پاک مسلمانوں کی ہر قسم کے حالات میں رہنمائی کرتا ہے۔ مسلم حکمرانوں اور عوام کو چاہیے کہ جس طرح کے بھی حالات درپیش ہوں وہ یہ دیکھیں کہ اللہ رب العزت کیا رہنمائی کرتا ہے اور قرآن ہمیں کیا راستہ دکھاتا ہے۔ اگر ہم کتاب و سنت کے مطابق اپنے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اسلام کی تعلیمات پر صحیح معنوں پر عمل پیرا ہیں۔ایسے لوگوں کو آسمانوں سے مدد ملتی ہے اور مشکلات ختم ہو تی ہیں۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو آزمائشوں میں مبتلا کر کے آزماتا ہے کہ مشکل حالات میں کون استقامت اختیار کرتا ہے اور کون بے صبری کا مظاہرہ کر کے نافرمانیوں میں مبتلا ہو تا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت ، امریکہ اور ان کے اتحادی مشرق و مغرب سے پاکستان کیلئے خطرات کھڑے کر رہے ہیں۔وہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک کو اپنے لئے بہت بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔جس طرح کفار نے مدینہ کا محاصرہ کر کے چاروں اطراف سے سازشیں کیں اسی طرح آج پاکستان کے گرد گھیرا تنگ کر کے نقصانات سے دوچار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ حکمرانوں نے بھارت و امریکہ کے دباﺅ پر جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ہسپتال، ڈسپنسریاں، ایمبولینسیں ، تعلیمی ادارے اور دیگر اثاثے قبضہ میں لئے۔ حکومتی ذمہ داران عدالتوں میں یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان میں جماعةالدعوة کے کسی رکن پر کوئی جرم ثابت نہیں ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ بیرونی قوتوں کے دباﺅ پر جماعةالدعوة کے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں ایڈمنسٹریٹر بٹھائے گئے اور رفاہی و فلاحی سرگرمیوں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔حکمران اسے اپنی مجبوری بنا کر پیش نہ کریںبلکہ ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے جرا ¿تمندانہ پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ چاہ بہار بندرگاہ بھارت کو دے دی گئی ہے۔ افغانستان میں بھی انڈیا بیٹھ کر پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہا ہے اور افغان سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ سورة احزاب کا مطالعہ کریں اور اس دور کا آج کے حالات سے موازنہ کریں‘ انہیں پتہ چلے گا کہ ہم نے اپنے ملکوں کی حفاظت کیسے کرنی ہے؟۔ہمیں مایوسیاں نہیں پھیلانیں بلکہ مسلمانوںکو حوصلے دے کر کفار کے مقابلہ کیلئے میدانوں میں کھڑا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ بہت بڑے ا متحان اور آزمائشوں کا دورہے۔ کامیابیاں انہیں ملیں گی جو اللہ کے احکامات پر عمل پیرا ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ حالات کو تبدیل کرے گا اور بھارت، امریکہ اور اتحادیوں کی پاکستان کیخلاف سب سازشیںان شاءاللہ جلد ناکام ہو جائیں گی۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*