Breaking News
Home / خبریں / پاکستان / شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کی ناپاک جسارت کی شدید مذمت
شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کی ناپاک جسارت کی شدید مذمت

شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کی ناپاک جسارت کی شدید مذمت

لاہور(17 اگست 2018ء   )جماعةالدعوة پاکستان کی اپیل پرملک بھر میں علماءکرام نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کے اعلان اور تحفظ حرمت رسول ﷺ کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایا اور شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کی ناپاک جسارت کی شدید مذمت کی گئی۔ اس دوران مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں اور مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اس معاملہ کو اٹھائیں اور عالمی سطح پر انبیاءکی شان میں گستاخی کی اسلامی شریعت کے مطابق سزا کا قانون پاس کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ دفاع پاکستان کونسل اور جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے جامع مسجد قبا اسلام آباد میں خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ مسلم حکمران ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ہالینڈ کی اسلام دشمن سیاسی جماعت”فریڈم پارٹی“کے سربراہ ملعون ‘گیرٹ ولڈرز’ نے ایک بار پھر دنیا کا امن دا ¶ پر لگادیا ہے۔انبیاءکرام کی شان میں گستاخی دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اعلان تہذیبوں میں تصادم کرانے اور دنیا کا امن تباہ کرنیکی سازش ہے۔انہوںنے کہاکہ مسلمان حرمت رسول ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ایمان کا تقاضہ ہے کہ ہر مسلمان حرمت رسول ﷺ کے تحفظ کیلئے ڈٹ جائے۔نوجوان سوشل میڈیا پر حرمت رسول ﷺ کے دفاع کیلئے آواز اٹھائیں ۔تحریک حرمت رسول ﷺ کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ نے خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کا ارتکاب کرتے ہوئے خاکوں کا مقابلہ کروانے کا اعلان بدترین دہشت گردی ہے۔ مسلم دنیا اس کا نوٹس لے اور متحد ہو کر ہالینڈ پر دباﺅ بڑھایا جائے کہ وہ اس ناپاک جسارت کو روکے۔انہوںنے کہاکہ دنیا کو باور کروانے کی ضرورت ہے کہ مسلمان شان رسالت ﷺ پر مغربی حملوں کوکسی طور برداشت نہیں کریںگے۔ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہاکہ ہالینڈ کے گستاخ رکن پارلیمنٹ کو حکومت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ گستاخ سیاستدان کی جانب سے پہلے بھی اسلام، قرآن اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیاں کی جاتی رہی ہیں۔ منظم منصوبہ بندی کے تحت دنیا بھر میں بسنے والے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جارہی ہے۔شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کا یہ سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہیے۔ نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین محمد یعقوب شیخ، مولانا محمد یوسف طیبی، حافظ طلحہ سعید، انجینئر نوید قمر، جماعةالدعوة لاہور کے مسﺅل ابو الہاشم ربانی،شیخ فیاض احمد، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی،فیصل ندیم ، احسان اللہ، عبداللہ احمدو دیگر نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کے اعلان کو تہذیبوں کا تصادم بھڑکانے کی خوفناک سازش قرار دیا اور کہا ہے کہ مسلمان اپنی زندگیوں کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھالیں ۔ صلیبی و یہودی بار بار گستاخیاں کر کے مسلمانوں کے دلوں سے غیرت ایمانی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ تحفظ حرمت رسول ﷺ سے کوئی مسلمان پیچھے نہیں رہ سکتا۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*