Breaking News
Home / خبریں / پاک انڈیا / بارہ مولا کے علاقے میں 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہو گئی
بارہ مولا کے علاقے میں 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہو گئی

بارہ مولا کے علاقے میں 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہو گئی

سری نگر: 
مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2  کشمیری نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق 2 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ ضلع بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا۔ بھارتی فوج نے نوجوانوں کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا۔
ضلع بارہ مولا کے علاقے کستوری نار میں 24 گھنٹوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے جب کہ سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے درجنوں نوجوانوں کو تاحال نہ تو کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور نہ اہل خانہ سے سے ملنے دیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے ضلع کپواڑہ کے مقامی حریت رہنماؤں عرفان احمد میر، عاشق حسین بابا، ارشاد احمد اور فیروز احمد کے گھروں پر چھاپے مارے اور انہیں گھروں پر نظر بند کردیا گیا۔
نظر بند مقامی حریت رہنماؤں نے دو دن قبل ضلع کپواڑہ میں 2 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔ کپواڑہ میں ہفتے کے روز بھی سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*