Breaking News
Home / خبریں / پاکستان / ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف پنجاب اسمبلی کی متفقہ مذمتی قرارداد‘ مظاہرے ریلیاں
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف پنجاب اسمبلی کی متفقہ مذمتی قرارداد‘ مظاہرے ریلیاں

ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف پنجاب اسمبلی کی متفقہ مذمتی قرارداد‘ مظاہرے ریلیاں

لاہور/ اسلام آباد/کوئٹہ (خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی+بیورو رپورٹ) ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے ہالینڈ حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ لکی مروت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے بنوں میانوالی روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ہالینڈ کی حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ پشاورمیں بھی تحریک لبیک کے تحت احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ٹنڈو محمد خان میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے کارکنان نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ پنجاب اسمبلی نے ہالینڈ کے سیاستدان ملعون گیرٹ وائلڈرز کی جانب سے گستاخانہ مواد پر مبنی نمائش کے انعقاد کا اعلان کرنے کیخلاف مذمتی قرار متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر تمام مسلمان ممالک سے رابطہ کیا جائے اور مشترکہ طور پر ہالینڈ سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا جائے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انتہائی اہم معاملہ ہے جس پر قرارداد پیش کی جانی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی مسرت جمشید چیمہ ،حافظ عمار یاسر اور اسی طرح مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بھی ہالینڈ میں گستاخ رسول کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ قواعد کی معطلی کی تحریک کی منظوری کی تحریک کے بعد قرارداد پیش کی جائیگی۔ حافظ عمار یاسر نے قواعد کی معطلی کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد انہوںنے قرارداد کا متن پڑھا جس میں کہا گیا کہ ملعون گیرٹ کی یہ حرکت دنیا کے امن کے خلاف سازش ہے ۔ یہ ایوان پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کرتے ہوئے ملعون گیرٹ وائلڈرز اور ہالینڈ حکومت کی مذمت کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام مسلمان ممالک سے رابطہ کیا جائے او رمشترکہ طور پر ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں ۔ دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش پر ملعون گیرٹ وائلڈرز کے خلاف کیس چلا کر اسے سزا دی جائے۔ ایوان نے قرارداد کی متفقہ طو ر پر منظوری دیدی۔ راجہ جنگ میں لبیک یا رسول اللہ، اے ٹی آئی اور سنی یوتھ فورس کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی ریلی نکالی گئی جس میں اہل اسلام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کوئٹہ میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں علماءو مشائخ اور عوام اہلسنت کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر سید محمد اقبال شاہ بخاری نے کہا کہ کفار و یہود مسلمانوںکے ایمان کو مجروح کرنے کے درپے ہیں لیکن ہمارے حکمران ٹس سے مس نہیں ہوتے۔مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے لیکن اپنے پیارے نبی کی شان میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کرسکتا۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*