Breaking News
Home / خبریں / پاکستان / پاکستان میں مزدور انقلاب لے کر آئیں گے۔حافظ محمد سعید ، ایس ڈی ثاقب ،احسان چودھری و دیگرکا ریلوے لیبر یونین کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ سے خطاب
پاکستان میں مزدور انقلاب لے کر آئیں گے۔حافظ محمد سعید ، ایس ڈی ثاقب ،احسان چودھری و دیگرکا ریلوے لیبر یونین کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ سے خطاب

پاکستان میں مزدور انقلاب لے کر آئیں گے۔حافظ محمد سعید ، ایس ڈی ثاقب ،احسان چودھری و دیگرکا ریلوے لیبر یونین کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ سے خطاب

لاہور(پاک میڈیا)امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے ریلوے لیبر یونین کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔مزدور میدان میں کھڑا ہوتا ہے تو انقلاب آتا ہے،پاکستان میں بھی مزدور انقلاب لے کر آئیں گے۔آزاد پاکستان آزادی کشمیر و فلسطین کی ضمانت ہے۔ملک بھر کے محنت کش قائداعظم کے پاکستان کی تکمیل کے لئے متحد ہوں۔ریلوے مزدوروں کے مطالبات درست ہیں ،ان کی بھر پور حمایت کرتے ہیں اور مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کریں گے۔پاکستان کی خوشحالی مزدور کی خوشحالی سے جڑی ہوئی ہے۔پاکستان اللہ کی نعمت ہے اس کی قدر کرنی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے ڈیزل شیڈ میں پاکستان ریلوے لیبر یونین متحدہ ریل مزدور اتحاد کے زیر اہتمام آل پاکستان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ سے ملی مسلم لیگ کے سرپرست اعلیٰ حافظ عبدالرحمان مکی،سیف اللہ خالد ،محمد یعقوب شیخ،ایس ڈی ثاقب،احسان چوہدری،محمد سرفراز خان،چوہدری عنایت علی گجر،رانا طارق محمود،مبشر حسن شاہ،جمیل کھوکھر،نثار علی جتوئی،اعجاز کوتوال،ملک اللہ رکھا،ناصر محمود،آغا حسین شاہ،اکرم گل،قمبر بنگلزئی،،نذیر احمد اعوان،عبدالرحمان،ذوالفقار ،محمد عاصم،اسلم خان،رانا شمشاد،حبیب الرحمان چیمہ،چوہدری شفیقنے بھی خطاب کیا۔جلسہ میں لاہور، میانوالی، کراچی، کوئٹہ،سرگودھا،پشاور،ملتان ،روہڑی،سکھرسمیت دیگر شہروں سے بھی ریلوے مزدوروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

۔شرکاءمقررین کے خطاب کے دوران اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے نعرے لگاتے رہے۔جلسہ میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد عاصم نے سرانجام دئیے۔اس موقع پر ملی مسلم لیگ لاہور کے صدر محمد افضل و دیگر بھی موجود تھے۔حافظ محمد سعید کے پنڈال پہنچنے پر ان کا بھر پور استقبال کیا گیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور حافظ محمد سعید سے رشتہ کیا ،لاالہ الااللہ کے نعرے لگائے گئے۔جلسہ میں ریلوے لیبر یونین نے ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا کہ سول اسٹریکچر کے لئے بنائی جانے والی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمدکرتے ہوئے سکیلوں میں اضافہ کیا جائے۔سپروائزروں سمیت تمام ٹیکنیکل سٹاف کا ٹیکنکل الاﺅنس تنخواہ کا 25فیصد کیا جائے۔وزیر اعظم پیکج کے تحت بھرتی ہونے والے ملازمین اور ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ریلوے میں فوری ریفرنڈم کروایا جائے۔ریٹائرڈ ہونےو الے ملازمین اور بیواﺅں کے بقایا جات میں حائل رکاوٹ کو دور کر کے فوری طور پر بقایا جات ادا کرے۔شیڈوں کے تمام اسٹاف کوچھٹی کے دن کام کا معاوضہ ڈبل دیا جائے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ جو جذبے،ولولے یہاں سے ملے ایسے کہیں سے نہیں ملے۔یہاں لاالہ الااللہ کا نعرہ لگ رہا ہے۔زمین و آسمان کا نعرہ لاالہ الاللہ ہے۔جب مزدور میدان میں کھڑا ہوتا ہے تو دنیا میں انقلاب برپا ہوتے ہیں۔میں دیکھ رہا ہون پاکستان کو جس انقلاب کی ضرورت ہے وہ مزدور لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ جس محبت سے آج ریلوے مزدوروں نے میرا استقبال کیا عرض کرتا ہوں کہ ہم ان کے ساتھ رہیں گے ،ساتھ چلیں گے اور اکٹھے ہی منزلوں پر پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی قریب ہے۔کشمیری میدان میں کھڑے ہوگئے ہیں۔قربانیاں انتہا کو پہنچیں تو دنیا آزادی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ہم نے پاکستان کو بھی آزاد کروانا ہے۔آزاد پاکستان کشمیر کی آزادی کی ضمانت ہے۔لاالہ الااللہ کا پاکستان ،اس نعرے پر ہم سب اکٹھے ہیں،اس پر مدد آسمانوں سے آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکزہے۔یہ چند اضلاع کا نام نہیں،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب محنت کشوں کا اتحاد ہو جائے اور وہ اسلام کے لئے کھڑے ہوں۔قائداعظم نے جس عظیم مقصد کے لئے پاکستان کی بنیاد رکھی تھی وہ ابھی پورا ہوناہے۔کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ملکر چلیں گے اور قائداعظم کا پاکستان مکمل کریں گے۔پھر مزدور کو حق اور ملک کو امن ملے گا۔پاکستان اللہ کی نعمت ہے اس کی قدر کرنی ہے۔ملی مسلم لیگ کے سرپرست حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا کہ ریلوے کے مزدور،دیگر شعبہ جات کے مزدور ملی لیبر فیڈریشن کے جھنڈے تلے حافظ محمد سعید کی قیادت میں پاکستان کے دفاع،استحکام ،تکمیل کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔مزدور قومی ،ملی سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔ حافظ محمد سعید ملک کی سیاست میں درخشاں نام ہے جنہوں نے پاکستان میں مشکل وقت میں بغیر حکومتی طاقت کے خدمت خلق کا کام کیا۔ حافظ محمد سعید ہر پاکستانی کو ساتھ ملانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے مطالبات احتجاج کے بعد منظور کیے جاتے رہے،آج ملی لیبر فیڈریشن کے ساتھ تمام مزدور یونین جمع ہیں۔حافظ محمد سعید مزدوروں کے مسائل سے واقف ہیں۔وہ پاکستانیوں کو ایک قوم بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے مسائل حل کروانے کے لئے وفاقی وزیر تک جائیں گے،اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں کے ساتھ ملکر چلیں گے۔انکی خوشی ہماری خوشی اور انکی پریشانی ہماری پریشانی ہو گی۔مزدوروں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے مزدوروں کے مطالبات جلد پورے ہوں گے۔مزدور کا ناقابل تسخیر اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی فرقے،پارٹی کی دعوت نہیں دیتے بلکہ کہتے ہیں کہ بہتر مستقبل،پاکستان کی تعمیر و ترقی و فلاح کے لئے ایک ہوں۔انہوں نے کہا کہ آپس میں محبتوں کو عام کیجئے ،نفرتوں کو دیس نکالا دیجیے۔سراج الدین ثاقب کی قیادت میں مزدوروں کا اتحاد آگے بڑھ رہا ہے۔ملی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ مزدور پاکستان کے محسن ہیں۔مزدوروں کی کوششوں و کاوشوں سے پاکستان کی میعشت کا پہیہ چلتا ہے۔ریل کے انجن بجلی و ڈیزل سے نہیں مزدور کے خون و پسینے سے چلتے ہیں۔پاکستان نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا جس کے لئے قربانیاں دی گئیں۔پاکستان عالم اسلام کا دفاعی مرکز اور اللہ کی دھرتی پر پہلا اسلامی ایٹمی ملک ہے۔ملی لیبر فیڈریشن کے صدر ایس ڈی ثاقب،سیکرٹری جنرل احسان چوہدری نے کہا کہ ریلوے لیبر یونین کو شاندارپروگرام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ریلوے مزدور مسائل کا شکار ہیں،ملی لیبر فیڈریشن کا قیام اسی لئے عمل میں لایا گیا ہے کہ محنت کشوں میں ستر سال سے محرومیوں کی کفیت اور ظلم و جبر کا رویہ ہے اس کا ازالہ کیا جائے۔جب تک ہم نظریہ پاکستا ن کو نافذ نہیں کریں گے اسوقت تک سرمایہ دار اور محنت کش کے درمیان تفریق ختم نہیں ہو سکتی۔ملی لیبر فیڈریشن کا قیام حافظ محمد سعید نے اسی لئے کیا کہ ملک کے چھ کروڑ محنت کشوں کو اس پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جائے ۔مزدوروں کو اپنے مطالبات کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔قائد تحریک پاکستان ریلوے لیبر یونین سرفراز خان نے کہا کہ آج ریلوے کے مزدور اعلان کرتے ہیں کہ وہ حافظ محمد سعید اور ملی مسلم لیگ کے ساتھ ہیں۔حافظ محمد سعید کی قیادت میں پورے ملک میں ریلوے کالو نیوں میں ملی مسلم لیگ کے دفاتر بنائیں گے۔پاکستان ریلوے لیبر یونین کے صدر چوہدری عنایت علی گجر نے کہا کہ حافظ محمد سعید کو ڈیزل شیڈ لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔ملک بھر سے ریلوے مزدور حافظ محمد سعید کے ساتھ ہیں۔سکھرسے رہنما عباس الحسین نازنے کہا کہ مزدوروں کی بقا حافظ محمد سعید کے ساتھ ہے،جہاں پانی نہیں ،وہان حافظ سعید ،جہاں زلزلہ آئے وہاں حافظ سعید،ہر مشکل کی گھڑی میں حافظ محمد سعید میدان میں نظر آئے۔مزدور ان کی قیادت میں متحد ہیں اور رہیں گے۔پشاور ڈویژن سے رہنما زدن ،کراچی سے ملی لیبر فیڈریشن کے رہنما عبدالرحمان ،رانا طارق محمود،مبشر حسن شاہ،جمیل کھوکھر،نثار علی جتوئی،اعجاز کوتوال،ملک اللہ رکھا،ناصر محمود،آغا حسین شاہ،اکرم گل،قمبر بنگلزئی،،نذیر احمد اعوان،ذوالفقار ،محمد عاصم،اسلم خان،رانا شمشاد،حبیب الرحمان چیمہ،چوہدری شفیق نے کہا کہ حافظ محمد سعید انسانیت کی خدمت کا کام کر رہے ہیں،مزدور بھی ان سے امیدر کھتے ہیں کہ وہ ان کے مطالبات کی حمایت میں بھر پور ساتھ دیں گے۔حکمرانوں نے نعرہ دیا کہ پاکستان کو مدینے کی ریاست بنائیں گے،مزدوروں کو حقوق بھی مدینے کی ریاست کے مطابق دئیے جائیں۔حکمران مظلوموں کی بددعا سے بچیں۔

About Editor