Breaking News
Home / خبریں / پاکستان / 34 ممالک کا اتحاد انتہائی قابل تحسین اور مبارک اقدام ہے ، ابوالہاشم ربانی
34 ممالک کا اتحاد انتہائی قابل تحسین اور مبارک اقدام ہے ، ابوالہاشم ربانی
Saudi Army Alliance

34 ممالک کا اتحاد انتہائی قابل تحسین اور مبارک اقدام ہے ، ابوالہاشم ربانی

Saudi Army

Saudi Army

لاہور( پاک میڈیا اپ ڈیٹس)
جماعة الدعوة لاہور کے مسو¿ل ابو الہاشم ربانی نے کہاہے کہ 34 ممالک کا اتحاد انتہائی قابل تحسین اور مبارک اقدام ہے اس اتحاد میں شامل مسلم ممالک پورے عالم اسلام کے مسائل ، ان کا حل اور اسلام کی نشاة ثانیہ کی پیش بندی بھی کریں جو مسلم ممالک اس تحاد میں شامل نہیں ہوسکے اُن کو بھی قائل کرتے ہوئے دعوت دی جائے اور مسلم اُمہ کے اجتماعی معاملات کو مدنظر رکھ کر ان کو اس اتحاد کا حصہ بنایا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے اُمت محمدیہ ﷺ کو دعوت کی اُمت بنا کر بھیجا ہے اور سیرت الرسول ﷺ کا تقاضہ بھی یہی ہے اور اسی میں کامیابیوں کے راز پوشیدہ ہیں۔وہ جامع مسجد القادسیہ میں جماعة الدعوة لاہور کے ضلعی ذمہ دارن کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مولانا ادریس فاروقی، قاری ثناءاللہ اور حافظ احسان الٰہی سمیت دیگر ذمہ دارن بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی اُمت ایک جسم کی طرح اپنے معاملات اور مفادات کی ناصرف حفاظت کرے بلکہ مشترکہ پالیسی اور اقدامات کئے جائیں۔اگر تمام مسلم ممالک سیرت طیبہ سے رہنمائی لیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتی ۔ ابو الہاشم ربانی نے کہا کہ مسلمانوں میں تفرقہ اور گروہ بندی اسی لیے ہے کہ ہم نبوی منہج سے منہ موڑ چکے ہیںاور عقائد میں بگاڑ کا سبب بھی اسی وجہ سے ہے ۔ دشمنان اسلام مسلمانوں کی اسی کمزوری سے فائدہ اُٹھ اکر آج ہم پر مسلط ہیں ۔مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اتحادویکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔ اسی سے دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*