Breaking News
Home / خبریں / پاک انڈیا / مودی کی نحوست اور زلزلہ…. پاکستان آمد کی خبرنے شہریوں کوخوفزدہ کردیا
مودی کی نحوست اور زلزلہ…. پاکستان آمد کی خبرنے شہریوں کوخوفزدہ کردیا
India-Pak

مودی کی نحوست اور زلزلہ…. پاکستان آمد کی خبرنے شہریوں کوخوفزدہ کردیا

لاہور،لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم نواز شریف کو کابل سے ٹیلی فون کرنے کے بعد پاکستان آمد کااعلان کردیا اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مودی لاہور پہنچ گئے ہیں ، ان کے بارے  میں کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک بحث چل رہی تھی کہ کہیں مودی منحوس تو نہیں کیونکہ جہاں جاتے ہیں ، وہیں کوئی مسئلہ پیدا ہوجاتاہے ،یورپ میں سبز قدم پڑتے ہی پیرس میں قیامت ٹوٹ پڑی تھی۔ آسٹریلیا، کینیڈا، نیپال، چین جرمنی وہ جہاں بھی گئے کوئی نہ کوئی نحوست ہی لے کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کی اپنی قسمت کا ستارہ توایسا چمکا کہ چائے بیچتے بیچتے بھارت کے وزیراعظم بن گئے لیکن دوسروں کی قسمت کا بیڑہ غرق کرنا ان کے بائیں ہاتھ کا کمال ہے وہ جہاں بھی قدم رکھتے ہیں وہاں کے حکمران کی لٹیاہی ڈبودیتے ہیں۔ سب سے پہلے نریندر مودی آسڑیلیا گئے تو وہاں کے وزیراعظم ٹونی ایبٹ کو خود ان کی پارٹی نے کان سے پکڑ کر باہر نکال دیا، کینیڈا میں سٹیفن ہار پردس سال سے وزیراعظم تھے لیکن مودی کے وہاں قدم رکھتے ہی ان کا دھڑن تختہ ہو گیا۔ نیپال گئے تو وزیراعظم سوشیل کمار کی چھٹی کروادی، حالانکہ بیچارے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مودی کو لینے خود ائیرپورٹ گئے۔
جرمنی کی واکس ویگن دنیا کی سب سے بڑی کار بنانے والی کمپنی تھی مودی وہاں گئے تو وہ دنیا کی سب سے بڑی دھوکے باز کمپنی قرار پائی سب سے زیادہ غضب تو مودی نے دبئی پر ڈھایا جہاں انکے جانے کے بعد وہاں کے بادشاہ کا بیٹا فوت ہو گیا کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی آخر میں مودی بہار پہنچے جہاں جلسوں سے خطاب کیا لیکن وہاں ہونے والے الیکشن میں بی جے پی کی چالیس نشستیں کم ہو گئیں ،اب دیکھئے پاکستان میں کیا ہوتاہے ۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*