Breaking News
Home / خبریں / پاک انڈیا / دختران ملت مقبوضہ کشمیر کی سربراہ آسیہ اندرابی کی والدہ محترمہ مریم علوی وفات پاگئیں
دختران ملت مقبوضہ کشمیر کی سربراہ آسیہ اندرابی کی والدہ محترمہ مریم علوی وفات پاگئیں
Asia Andrabi

دختران ملت مقبوضہ کشمیر کی سربراہ آسیہ اندرابی کی والدہ محترمہ مریم علوی وفات پاگئیں

لاہور( پاک میڈیا اپ ڈیٹس)دختران ملت مقبوضہ کشمیر کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی کی والدہ محترمہ مریم علوی رضائے الہٰی سے وفات پاگئی ہیں۔ ان کی عمر 80برس تھی۔ان کی نماز جنازہ سوموار کی دوپہر ادا کر دی گئی ہے ۔ نماز جنازہ میں حریت کانفرنس سمیت مختلف کشمیری جماعتوں کے قائدین، کارکنان، طلبائ، وکلائ، تاجروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مریم علوی کا خاندان تحریک آزادی کشمیر کی ابتدا کرنے والوں میں سے ہے اور اس دوران انہیں بھارتی فورسز کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا۔مریم علوی کی بیٹی سیدہ آسیہ اندرابی کو بھی بیسیوں مرتبہ جیلوں میں ڈالا گیا اور بغاوت کے مقدمات درج کئے گئے جبکہ ان کے خاوند ڈاکٹر محمد قاسم پچھلے پندرہ سال سے زائد عرصہ سے مسلسل جیل میں ہیں اور انہیں تا حیات عمر قید کی سزا سنادی گئی جس کے باعث وہ ابھی تک جیل سے باہر نہیں آسکے ہیں۔ بزرگ کشمیری خاتون مریم علوی کے پسماندگان میںآپا جی آسیہ اندرابی سمیت تین بیٹے اور تین بیٹیاںشامل ہیں۔ حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے سربراہان سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یٰسین ملک،مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ،جمعیت اہلحدیث مقبوضہ کشمیر کے سربراہ غلام محمد بٹ المدنی، نعیم احمد خاں و دیگر نے سیدہ آسیہ اندرابی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناءامیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید ،جماعةالدعوة آزاد کشمیر کے امیر مولانا عبدالعزیز علوی، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اللہ خالد، قاری یعقوب شیخ، محمد یحییٰ مجاہد، حافظ خالد ولیداور حافظ طلحہ سعید نے سیدہ آسیہ اندرابی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکئے جانے کی دعا کی ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے محترمہ مریم علوی کی تحریک آزادی میں بے پناہ قربانیوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیدہ آسیہ اندرابی اور ان کے خاندان کے غم میں پوری پاکستانی قوم شریک ہے۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*