Breaking News
Home / خبریں / صحت / فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے تحت مزنگ اڈا میںایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے تحت مزنگ اڈا میںایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے تحت مزنگ اڈا میںایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جماعة الدعوة کے رفاعی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے تحت مزنگ اڈا میںایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجہاں 10 رکنی اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم نے815 افراد کا طبی معائنہ کیا۔اس موقع پر ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے ساتھ درجن سے زائد پیرا میڈیکل اسٹاف اور رضا کاروں نے بھی فری میڈیکل کیمپ پر اپنی خدمات انجام دیں۔میڈیکل کیمپ پر 135 افراد کی بلڈ شوگر جبکہ 60 افراد کی بلڈ گروپنگ ٹیسٹ کئے گئے۔ فلاح انسانیت کے اس کیمپ کی نگرانی جماعة الدعوة مزنگ کے مسﺅل محمد عدنان نے کہ جبکہ کیمپ پر آنکھ، کان، گلہ ،آرتھوپیڈک ،جنرل فزیشن ،جگر ومعدہ، گائنی ،چلڈر اورسکن کے اسپشلسٹ ڈاکٹروں نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔اس کے علاوہ کیمپ پر حجامہ کے ماہر محمد نوید نے 12 افرادکا حجامہ (کپنگ) بھی مفت کیا۔ نگران کیمپ محمد عدنان کا کہنا تھا کہ ایف آئی ایف فری میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا یہ سلسلہ گاہے بگاہے تسلسل سے جاری رکھے ہوئے ہے جو نادار اور مستحق مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ہم خدمت انسانیت کو سنت نبوی ﷺ سمجھتے ہوئے اس پر عمل پیرا ہیں۔ کیمپ پر آنے والے مریضوں کے علاوہ علاقے کی معززشخصیات نے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی اس کاوش کا سراہا ۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*