Breaking News
Home / خبریں / عالمی خبریں / بیرونی قوتیں سعودی عرب سمیت پوری مسلم دنیا کو معاشی مسائل سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ پروفیسرحافظ محمدسعید
بیرونی قوتیں سعودی عرب سمیت پوری مسلم دنیا کو معاشی مسائل سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ پروفیسرحافظ محمدسعید

بیرونی قوتیں سعودی عرب سمیت پوری مسلم دنیا کو معاشی مسائل سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ پروفیسرحافظ محمدسعید

لاہور(پاک میڈیا اپ ڈیٹس)امیر جماعت الدعوة پاکستان پروفیسرحافظ محمدسعیدنے کہاہے کہ بیرونی قوتیں سعودی عرب سمیت پوری مسلم دنیا کو معاشی مسائل سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ پندرہ سال گزرنے کے بعد سعودی عرب کو نائن الیون کا ذمہ دار قرار دینے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔شام میں نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ انسانی کا بہت بڑا المیہ ہیں۔ او آئی سی اور دیگر عالمی ادارے شامی مسلمانوں پر مظالم کے خاتمہ کیلئے عملی کردار ادا کریں۔وہ گزشتہ روز مرکز البدرشکارپوری گیٹ بہاول پورمیں پریس کانفرنس سے خطاب اور بعدازاں جامعہ کی سالانہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالسلام بن محمد، مولانا سیف اللہ خالد، الشیخ عبدالطیف ،جماعة الدعوة کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات احمدندیم اعوان،ضلعی مسﺅل جماعة الدعوة رانا عمرفاروق،میاں سہیل احمد ودیگر بھی موجود تھے۔جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان عالم اسلام کی دفاعی ومعاشی قوت بن رہاہے اور مسلم ممالک مغرب کی بجائے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ یہ صورتحال اسلام دشمن قوتوں کو برداشت نہیں ہے۔ اس وقت جتنے مسائل نظر آرہے ہیں وہ اسی سے جڑے ہوئے ہیں۔ بیرونی قوتیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بھی نقصانات سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی اورسیاسی سطح پر اتحادویکجہتی کی فضاءقائم کی جائے تاکہ دشمن کی منصوبہ بندی کوناکام بنایاجاسکے۔ انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری منصوبہ اورعالم اسلام کااتحاد پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں ۔اگرآئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے چھٹکارا چاہئے تو مسلم امہ کومتحد کرکے ہی معاشی مسائل کوحل کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی الیکشن مہم کے دوران پاکستان کواس کی ایٹمی ٹیکنالوجی ختم کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں کیونکہ امریکہ سمجھتاہے کہ افغانستان میں نیٹوفورسز کی شکست اورناکامی کاباعث پاکستان ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ بلوچستان میں را کے ایجنٹ کی گرفتاری پرحکومتی خاموشی درست نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملکی دفاع پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ہم صرف پاکستان کے ساتھ ہیں اور سیاست کرنے والوں کوسمجھائیں گے کہ پاکستان پرسیاست نہ کی جائے ۔ بھارت میں بی جے پی اور نریندر مودی کے برسراقتدارآنے کے بعد سے ہندو انتہاپسندوں کو رہا جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ بے گناہ مسلم نوجوانوں کو منظم منصوبہ بندی کے تحت گرفتار کر کے جیلوں میںقید کیا جارہا ہے۔ اسی طرح کشمیری طلباءاور تاجروں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ ان کی زندگیاں محفوظ نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ آئے دن ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں کشمیری طلباءو تاجروں کا قتل کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری مسلمان جدوجہد آزادی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔بھارت طاقت و قوت کے بل بوتے پر مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ تحریک آزادی کشمیر جاری ہے اور جاری رہے گی۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*