Breaking News
Home / خبریں / پاکستان / جماعةالدعوة کے زیر اہتمام دینی تعلیمی دورہ ”تدریب الدعاة“ مکمل ہونے پر 12مئی کو تقریب کا انعقاد کیا جائے گا
جماعةالدعوة کے زیر اہتمام  دینی تعلیمی دورہ ”تدریب الدعاة“ مکمل ہونے پر 12مئی کو تقریب کا انعقاد کیا جائے گا

جماعةالدعوة کے زیر اہتمام دینی تعلیمی دورہ ”تدریب الدعاة“ مکمل ہونے پر 12مئی کو تقریب کا انعقاد کیا جائے گا


لاہور( پاک میڈیا اپ ڈیٹس)جماعةالدعوة پاکستان کے زیر اہتمام دینی مدارس کے فارغ التحصیل اور یونیورسٹیز سے تعلق رکھنے والے طلباءکا ایک سالہ دورہ ”تدریب الدعاة“ مکمل ہونے پر 12مئی کو تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جمعرات کو بعد نماز ظہر مرکز القادسیہ چوبرجی میں ہونےو الی اس تقریب میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، جید علماءکرام ، اساتذہ اور شیوخ الحدیث شریک ہوں گے۔ جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما اور دورہ تدریب الدعاة کے نگران مو لانا سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ طلباءو طالبات کیلئے شروع کئے گئے اس دورہ تدریب الدعاة کے انتہائی دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ان حالات میں کہ جب مسلمان معاشرے سیاسی و مذہبی منافرت، فتنہ تکفیر و خارجیت اور فکری انتشار کا شکار ہیں ایسے افراد کی تیاری کی اشد ضرورت ہے جو ہر قسم کے فتنوں کا قرآن و سنت کی روشنی میں رد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پہلے دورہ تدریب الدعاة کے مکمل ہونے پر اس تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جلد مرکز القادسیہ میں ہی ایک سالہ نیا دورہ تدریب الدعاة شروع کیا جائے گا۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*