Breaking News
Home / خبریں / عالمی خبریں / فلسطینی دنیا کی ایک مظلوم قوم ہیں , المحمدیہ سٹوڈنٹس
فلسطینی دنیا کی ایک مظلوم قوم ہیں , المحمدیہ سٹوڈنٹس

فلسطینی دنیا کی ایک مظلوم قوم ہیں , المحمدیہ سٹوڈنٹس

المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسﺅل محمد راشد نے کہا ہے کہ فلسطینی دنیا کی ایک مظلوم قوم ہیں جن پر اسرائیلی قابض ہیں۔فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے ناجائز بے دخل کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔یوم نکبہ پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1948میں جن فلسطینیوں کو ان کے گھروں اور جائیدادوں سے بے دخل کیا گیا وہ آج بھی اپنے گھروں میں واپسی کی امید لیے بیٹھے ہیں۔عالمی برادری فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ان کا کہنا تھا آج بھی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ اسرائیل کی قابض افواج مسلسل فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور ان کی زمینوں کو تاراج کرنے میں مصروف ہیں جبکہ عالمی برادری اس پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ بھی اس معاملے میں کردار ادا کرنے سے قاصر نظر آتی ہے۔ انہوں نے یہ بیان المحمدیہ سٹوڈنٹس کی مرکزی ٹیم کی مجلس مشاورت کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔انہوں نے کہا کہ اس کیفیت کا سب سے زیادہ شکار فلسطینی نوجوان ہو رہے ہیں ۔اسرائیلی قبضے کے باعث فلسطینی نہ صرف تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں بلکہ ذہنی و جسمانی تشدد بھی ان کا مقدر بن چکا ہے۔ جب تک اسرائیل قابض رہے گا فلسطینی طلبا کے لئے بحالی کی کوئی صورت ناگزیر ہے۔ اسرائیل کو فلسطین پر اپنا جابرانہ قبضہ ختم کرنا چاہیے۔اس میٹنگ میں المحمدیہ روضہ سوسائٹی پاکستان کے مسﺅل جنیدالرحمن ،المحمدیہ سٹونٹس رابطہ تنظیم کے مسﺅل عبدالحنان،دیگر مرکزی رہنماوں میں اسامہ شعیب ،عثمان سرور، صفی اللہ اورالمحمدیہ سٹوڈنٹس کے زونل ذمہ دارارن موجود تھے۔ مزید براں میٹنگ میں المحمدیہ سٹوڈنٹس پروفیشنل ادارہ جات پنجاب کا مسﺅل سہیل بشیرکو مقرر کیا گیا ہے۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*