Breaking News
Home / خبریں / ٹیکنالوجی نیوز / دنیا کا پہلا اسلامی فون متعارف کروا دیا گیا
دنیا کا پہلا اسلامی فون متعارف کروا دیا گیا

دنیا کا پہلا اسلامی فون متعارف کروا دیا گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) موبائل فون بنانے والی کمپنیوں میں سخت مقابلہ جاری ہے اور کمپنیاں آئے روز نئی سے نئی گیمز اور تفریحی ایپس سے مزین موبائل فون متعارف کروا رہی ہیں، مگر پہلی دفعہ ایک ایسا فون بھی متعارف کروا دیا گیا ہے کہ جس کی اصل خوبی موج مستی کی سہولت نہیں بلکہ اس کے شاندار اسلامی فیچرز ہیں۔
یہ منفرد موبائل فون مشہور اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے متعارف کرادیا ہے ، اور یہ مذہبی ایپس ، گیمز ، کتب اور معلوماتی فیچرز سے لیس ہے۔ پیس ٹی وی پر اس موبائل فون کے اشتہارمیں بتایا گیا ہے کہ اس میں 32GBکا SDکارڈ ہے، جبکہ انٹرنل میموری 4GBہے۔ اس موبائل فون پر انگریزی ، اردو اور بنگلہ زبان میں پیس ٹی وی لائیو دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ سو سے زائد اسلامی وال پیپر ، دوسو سے زائد اسلامی رنگ ٹونز ، اسلامی نشید ، اسلام اور تقابلی مذاہب پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کتاب، بھی دستیاب ہے۔ مختلف رنگوں میں دستیاب اس موبائل فون کی قیمت 250 ڈالر (تقریباً 25 ہزار پاکستانی روپے )ہے۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*