Breaking News
Home / خبریں / پاکستان / ڈرون حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کے12جون کو لاہور ، 19کو فیصل آباد اور 26جون کوگوجرانوالہ میں جلسے ہوں گے۔
ڈرون حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کے12جون کو لاہور ، 19کو فیصل آباد اور 26جون کوگوجرانوالہ میں جلسے ہوں گے۔

ڈرون حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کے12جون کو لاہور ، 19کو فیصل آباد اور 26جون کوگوجرانوالہ میں جلسے ہوں گے۔

لاہور( پاک میڈیا اپ ڈیٹس)

PakMediaUpdates.Com

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے اتحاد دفاع پاکستان کونسل نے ڈرون حملوں ، امریکی دھمکیوں اور وطن عزیز کیخلاف بیرونی سازشیں ناکام بنانے کیلئے رمضان المبارک میں بھی ملک گیر تحریک بھرپور انداز میں جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ سحرو افطار کے موقع پر بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مذہبی و سیاسی قیادت کو شریک کیا جائے گا۔12جون کو لاہور ، 19کو فیصل آباد اور 26جون کو گوجرانوالہ میں بڑے جلسے ہوں گے۔شہر شہر جا کر عوام الناس کو دشمنان اسلام کی سازشوں کیخلاف متحد وبیدار کریں گے۔ملکی سلامتی و خودمختاری کے تحفظ کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں دفاع پاکستان کے مسئلہ پر ایک ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق، پروفیسر حافظ محمد سعید، سید منور حسن، سردار عتیق احمد خاں، مولانا محمد احمد لدھیانوی، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر اور حافظ عبدالغفارروپڑی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوںنے کہاکہ سقوط مشرقی پاکستان کے بعد اس وقت مشکل ترین وقت ہے۔امریکہ، بھارت ، اسرائیل اور ان کے اتحادی وطن عزیز پاکستان کیخلاف خوفناک سازشیں کر رہے ہیں اور چاروں اطراف سے گھیراﺅ کر کے اس کے ایٹمی پروگرام کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ یہ معمولات کے حالات نہیں ہیں‘ بیرونی سازشوں کے مقابلہ کیلئے سیاسی و عسکری قیادت کو جرا ¿تمندانہ پالیسیاں ترتیب دینا ہوں گی۔ اسی طرح پورے ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پید اہونا چاہیے۔ فرقہ واریت اور پارٹی بازی سے مسلمانوں کو بہت نقصانات اٹھانا پڑے ہیں‘ اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے کہاکہ کونسل ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے ملک کے کونے کونے میں جا کر لوگوں کو بیدار کر رہی ہے۔ ان حالات میں کہ جب پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون حملے کئے جارہے ہیں او رمشرق و مغرب سے پاکستان کو سازشوں کا شکار کیا جارہا ہے۔مذہبی و سیاسی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا بہت ضروری ہے۔اس کے بغیر بیرونی سازشوں پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ پاکستان دشمنی میں انڈیا سے بھی آگے نکل گیا ہے۔ بلوچستان میں ڈرون حملہ پاکستان کا ردعمل جاننے کیلئے تھا۔ ان کا اصل ٹارگٹ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہے۔وطن عزیز پاکستان اس وقت سخت خطرات سے دوچار ہے اور امریکہ، بھارت و اسرائیل مل کر اس کے ایٹمی پروگرام کو نقصانات سے دوچار کرنے کیلئے خوفناک سازشیں کر رہے ہیں۔اس لئے ہماری ذمہ داری ہے کہ پورے پاکستان میں لوگوں کو خطرات سے نمٹنے کیلئے ذہنی طور پر تیار کریں۔ جب قوم بیدار ہوتی ہے تو پھر ان پر حملہ کرنا مشکل ہو تا ہے۔ ہم نے لوگوں کو جگانا اور دشمنوں کی سازشوں سے آگاہ کرنا ہے۔دریں اثناءجماعةالدعوة لاہور کے زیر اہتمام گلشن راوی میں سحری کے موقع پر ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعیدنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہم نے کسی پر انحصار نہیں کرنا بلکہ خود دفاع کرنا ہے۔ رمضان المبارک میں دفاع پاکستان کونسل کی یہ تحریک پوری قوت سے جاری رہے گی اورغزوہ تبوک اور فتح مکہ کی طرح اللہ تعالیٰ ان شاءاللہ آسمانوں سے برکتیں نازل کرے گا۔ انہوںنے کہاکہ دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے 12جون کو لاہور ، 19کو فیصل آباد اور 26جون کو گوجرانوالہ میں بڑے جلسے ہوں گے۔بیرونی قوتوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ 1971ءوالا پاکستان نہیں بلکہ ایٹمی اور جہادی جذبے رکھنے والا ملک ہے جس نے روس اور اب امریکہ کو شکست دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم حکمران دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے امریکہ و یورپ کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔ وہ جن سے امیدیں وابستہ کرتے ہیں وہی تو درحقیقت دنیا میں دہشت گردی پروان چڑھارہے ہیں۔ مغرب کے سرمایہ دارانہ اور استحصالی نظاموں سے مسلمانوں کو حقوق نہیں ملیں گے۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*