Breaking News
Home / خبریں / پاک انڈیا / ۔وزیراعظم نواز شریف کو مودی کے بیان کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے پروفیسر حافظ محمد سعید
۔وزیراعظم نواز شریف کو مودی کے بیان کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے پروفیسر حافظ محمد سعید

۔وزیراعظم نواز شریف کو مودی کے بیان کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے پروفیسر حافظ محمد سعید

لاہور( ) جماعةالدعوة پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بلوچستان میں باقاعدہ جنگ کی دھمکی دی ہے۔ بھارت مشرقی پاکستان والا سانحہ دہرانا چاہتا ہے، لیکن وہ کسی بھول میں نہ رہے یہ 71ءوالا پاکستان نہیں ۔وزیراعظم نواز شریف کو مودی کے بیان کا منہ توڑ جواب دینا چاہئے۔بلوچستان کشمیر کی طرح متنازعہ نہیں بلکہ پر امن علاقہ ہے۔چودہ اگست کشمیریوں کے ساتھ منانے اور تقریریں کرنے سے کشمیریوں کے خون کا ازالہ نہیں ہوتا۔وہ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھائے ۔کشمیرکی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پاکستان کو ذمہ داری ادا کرنی ہو گی۔انڈیا سے مذاکرات،تجارت،دوستی کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حافظ محمد سعید نے کہا کہ مودی کا بلوچستان پر بیان انڈیا کی بلوچستان میں دہشت گردی کا کھلا اعتراف ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کس حیثیت سے بلوچستان پر بات کر رہے ہیں؟ ’را‘ ایک عرصے سے بلوچستان میں حالات خراب کر رہی ہے۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھارت حواس باختہ ہوچکا ہے۔ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا۔جو بات ہم پہلے کہتے تھے اب بھارت نے خود اعتراف کیا ہے۔بلوچستان میں آگ لگانے والا بھارت ہے لیکن افسوسناک بات ہے کہ حکومت توجہ نہیں کر رہی اب وقت ہے حکومت بھارت کو کھرا جواب دے۔انہوں نے کہا کہ مودی نے اس سے قبل ڈھاکہ میں کھڑے ہوکر پاکستان کو دولخت کرنے کا اعتراف کیا تھا، اب بلوچستان میں بھی مداخلت کر رہا ہے۔ انڈیاکشمیر کے مسئلہ سے توجہ ہٹانے کے لئے بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔مودی کا کیا حق بنتا ہے کہ وہ بلوچستان کے بارے میں بات کرے۔اگر وہ بلوچستان کے بارے میں بات کرے گا تو کیا ہم کل دہلی کے بارے میں بات نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک کشمیریوں کی ہے،۔وہ پاکستان کا جھنڈا اٹھاکر کھڑے ہیں۔آج کشمیر میںیوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔انڈیا چاہتا ہے کہ پاکستان کشمیر پر بات نہ کر سکے اور دہشت گردی کے ایشوکو اٹھایاجائے۔کشمیری بڑی دیر تک پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔کشمیری اب خود کھڑے ہوئے ہیں اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔پاکستان کو مسئلہ کشمیر کا فریق ہونے کے ناطے کشمیریوں کے لیے مضبوط کردار ادا کرنا ہوگا۔ ،پھر باقی ممالک آگے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کو اڈے،سڑکیں دے وطن عزیز کو میدان جنگ بنوایا لیکن اب وہی امریکہ انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے،امریکہ کے مفادات اب انڈیا کے ساتھ ہیں۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*