Breaking News
Home / خبریں / پاک انڈیا / کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 فوجی شہید، آئی ایس پی آر
کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 فوجی شہید، آئی ایس پی آر

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 فوجی شہید، آئی ایس پی آر

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن پر بھمبرسیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھی بھر پور کارروائی کی گئی اور جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

نوجوان حریت پسند کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم اور بربریت کی انتہا کردی ہے اور اس صورتحال سے دنیا بھر کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل اشتعال انگیزی کررہا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے تاہم پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے اور پاک سر زمین کے مکمل دفاع کے لیے پاک فوج بھرپور جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔

 وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 7 جوان شہید ہوئے جب کہ بھارت ایل او سی سمیت ورکنگ باؤنڈری کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جس سے جانی نقصان بھی ہورہا ہے اور ایل او سی پر بھاری اسلحے کا استعمال بھی شروع کردیا ہے تاہم پاک فوج ایل او سی پر بھارت کو بھر پور جواب دے رہی ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے  کہا کہ بھارتی فوج بزدلانہ حرکتیں کر رہی ہے تاہم پاک فوج بھارت کو منہ توڑجواب دے رہی ہے، ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اورجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جب کہ پوری قوم شہید جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج لائن آف کنٹرول پر ملک کے دفاع کےلیے کھڑی ہیں اور بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔

 لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی جہلم میں نمازجنازہ ادا کردی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ مادر وطن کا دفاع کریں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ صورتحال پر بریفننگ دی گئی ، انہوں نے کہا کہ بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا مؤثر جواب دیتے رہیں گے۔

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں حوالدار ظفر حسین ، ابرار ،لانس نائیک محمد شوکت ، محمد حلیم ،سپاہی پرویز ،محمد الیاس اور محمد تنویر شامل ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق بھمبر سیکٹر میں شہدا کا تعلق مری ، مظفر آباد ،کہوٹہ ، لکی مروت ، اٹھ مقام ، تلہ گنگ سماہنی سے ہے

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*