Breaking News
Home / خبریں / پاکستان / المحمدیہ سٹوڈنٹس پر لگنے والی پابندی کے خلاف ملک بھر میں طلبا تنظیموں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ
المحمدیہ سٹوڈنٹس پر لگنے والی پابندی کے خلاف ملک بھر میں طلبا تنظیموں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ

المحمدیہ سٹوڈنٹس پر لگنے والی پابندی کے خلاف ملک بھر میں طلبا تنظیموں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ

المحمدیہ سٹوڈنٹس پر لگنے والی پابندی کے خلاف ملک بھر میں طلبا تنظیموں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ ان مظاہروں میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے ۔ لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی،سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں طلبا کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ان مظاہروں میں شریک طلبا کا کہنا تھا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس پر پابندی تعلیم پر حملہ ہے اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔لاہور میں کیمپس پل پت پنجاب یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ساتھ یکجہتی اور امریکی پابندی کے خلاف نعرے درج تھے۔المحمدیہ سٹوڈنٹس پنجاب یونیورسٹی کے مسؤل احمد عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے خیرخواہ طلبا کا گروہ ہے اور اس پر امریکی پابندی تعلیم پر حملہ ہے۔راولپنڈی میں لیاقت باغ چوک میں متحدہ طلبا محاز کے تحت احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں مختلف طلبا تنظیموں نے سرکت اور المحمدیہ سٹوڈنٹس پر امریکی پابندی کی مذمت کی۔جمعیت طلبا اسلام کے رہنما حمید حذیفہ،مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے چئیرمین قیصر خان،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صدر اسامہ قریشی،المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ذمہ دار عدیل حسین،مبر سعید،محمد حسن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ساتھ ہیں اور امریکی ڈکٹیشن کو تسلیم نہیں کرتے۔فیصل آباد میںالمحمدیہ سٹوڈنٹس پر امریکہ کی طرف سے لگا ئی جانے والی پابندیوں کے خلاف طلباء تنظیموں کی جانب سے ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔طلبہ تنظیموں کے رہنماوں نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس لسانی ، مسلکی اور صوبائی تعصبات سے پاک محب وطن طلبا تنظیم ہے جس کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو تعلیمی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ امریکا کی طرف سے المحمدیہ اسٹوڈنٹس پر لگائے جانے والے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء شریک تھے جنھوں نے ہاتھوں میں امریکی پابندی کیخلاف پلے کارڈز بھی اٹھارکھے تھے۔ مظاہرہ میں شریک کچھ طالب علموں نے آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر امریکی پابندی کے خلاف احتجاج کیا۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی رہنما عبدالحنان،وقار عظیم اور اعجاز احمد نے مظاہرے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے دہشتگردی کا الزام عائد کرنا اور پابندی کا اعلان تعلیم دشمنی ہے۔ امریکہ خود دنیا میں داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کو پروان چڑھاتا ہے اور تعلیم دوست طلبا تنظیموں پر پابندی لگانا کہاں کا انصاف ہے۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس کا جرم یہی ہے کہ یہ ملک بھر میں طلبا کو لسانی اور مسلکی تعصبات سے بالاتر ہوکر پاکستان کے پرچم تلے جمع کرتی ہے۔ اسی باعث یہ تنظیم بھارت اور امریکہ کی آنکھوں میں کھٹکتی ہے۔ ہمارے اس تعمیر وطن کے عمل کو سبوتاڑ کرنے کے لیے ہم پر یہ پابندیاں لگائی جارہی ہیں لیکن ہم امریکہ کی ان پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتے۔سیالکوٹ میں پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکزی رہنام محمد فیصل کا کہنا تھا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان میں تعلیم پر کام کر رہی ہے اور طلبا کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے ایسی طلبا تنظیم پر پابندی تعلیم پر امریکی حملہ ہے۔امریکہ خود تعلیم کا دعویدار ہے اور آج خود ان اقدامات کے ذریعے تعلیم دشمنی پر اتر آیا ہے۔مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک بھر میں نوجوانوںکو کارآمد شہری بناے کئے لیے مختلف کورسز کرواتے ہیں ۔المحمدیہ سٹوڈنٹس سیالکوٹ کے مسؤل عبداللہ کا کہنا تھا کہ المحمدیہ سٹوڈنٹس تعمیری سرگرمیوں میں مصروف طلبا کا گروہ ہے اور ہم ان پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتے ہیں ۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی اور پاکستان کے نوجوانوں کی فلاح کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔بہاولپور میں پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبا نے کثیر تعداد میں سرکت کی۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس اور دیگر طلبا تنطیموں کے رہنماعبداللہ طیب، عبدالحمید، عبدالباسط اور دیگر نے مظاہرے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان بھر کے طلبا اس امریکی ڈکٹیشن کو نامنظور کرتے ہیں اور اس کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ترجمان حنظلہ عماد نے ان مظاہروں کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو مال روڈ لاہور پر اسی سلسے میں ایک بڑا پروگرام منعقد ہوگا جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے طلبا 

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*