Breaking News
Home / خبریں / پاک انڈیا / المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام 4فروری کو ملک بھر میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا
المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام 4فروری کو ملک بھر میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا

المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام 4فروری کو ملک بھر میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا

لاہور ۔پاک میڈیا اپ ڈیٹس۔

المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام 4فروری کو ملک بھر میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان ریلیوں میں طلبا تنظیموں کے رہنما اور سیاسی و سماجی قائدین طلبا سے مخاطب ہوں گے ۔ طلبا کی بڑی تعداد ملک بھرمیں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی اور بھارتی مظالم کی مذمت کی جائے گی۔لاہور،ملتان،کراچی،اسلام آباد،کوئٹہ،حیدرآباد،پشاور،مردان،فیصل آباد،بہاولپور،رحیم یارخان،گوجرانوالہ، ساہیوال اور ملک بھر کے دیگرتمام شہروں میںان ریلیوں کے انعقاد کے ذریعے کشمیر ی عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کی جائے گی۔اس بات ک اعلان المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے مسﺅل محمد راشد نے ماہانہ مجلس مشاورت کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری اس وقت تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کی باغ دوڑ اس وقت طلبا کے ہاتھ میں ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے طلبا اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں۔ اسی مقصد کے پیش نظر المحمدیہ سٹوڈنٹس ملک بھر میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرے گی۔ماہانہ مجلس مشاورت میں عبدالحنان خالد،جنید الرحمن ،انجنئیرسہیل بشیر،عثمان سرور،اور المحمدیہ سٹوڈنٹس کے دیگر مرکزی ذمہ داران شریک تھے۔ لاہور،ملتان،اسلام آباد،پشاور،مردان،فیصل آباد،بہاولپور،رحیم یارخان، گوجرانوالہ، راولپنڈی ،ساہیوال اور ملک بھر کے دیگرتمام شہروں سے آئے ہوئے المحمدیہ سٹوڈنٹس کے ضلعی مسﺅلین نے اس بات کا عزم کیا کہ کشمیریوں کے ساتھ بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کی جائے گی۔اس مقصد کے لیے ملک بھر کے طلبا میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*