Breaking News
Home / خبریں / پاکستان / مذہبی و سیاسی جماعتوں کا وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے حافظ محمد سعید کے متعلق بیان پر شدید رد عمل
مذہبی و سیاسی جماعتوں کا وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے حافظ محمد سعید کے متعلق بیان پر شدید رد عمل

مذہبی و سیاسی جماعتوں کا وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے حافظ محمد سعید کے متعلق بیان پر شدید رد عمل

PakMediaUpdates.Com

لاہور.مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی طرف سے حافظ محمد سعید کے متعلق بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حکمران ایسے بیانات دے کر انڈیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کی جانب سے حقا ئق کے برعکس اور غیر ذمہ دارانہ بیان دینا پاکستان کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کا باعث بنا ہے۔ہماری حکومت امریکی اوربھارتی ایجنڈے کی تکمیل پر کام کر رہی ہے۔ کشمیریوں کے وکیل اور ملک کی خدمت کرنے والوں کو دہشت گردجبکہ کشمیریوں کے قاتل مودی سے دوستی کی پینگیں بڑھائی جا رہی ہیں۔وزراء کو چاہیے کہ وہ ایسے بیانات سے باز آجائیں اور بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کی بجائے ملک و قوم کی خدمت کریں۔ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق،سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسین، ہدیۃ الھادی پاکستا ن کے سربراہ پیر سید ہارون علی گیلانی،رئیس و شیخ الحدیث جامعہ بنوریہ کراچی مفتی محمد نعیم ،ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر،جماعت غرباء اہلحدیث کے امیر مولانا عبد الرحمن سلفی،آل پاکستان تاجر اتحاد کے صدر اجمل بلوچ ،صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین علامہ اقتدار حسین نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہاکہ خواجہ آصف کو چاہیے تھا کہ وہ جرمنی میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے غاصب بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے تاکہ دنیا میں مسئلہ کشمیر اجاگر اور انڈیا کی ریاستی دہشت گردی بے نقاب ہوتی تاہم وہ ایسا تو نہ کر سکے البتہ بھارت سے دوستی مضبوط کرنے کیلئے محب وطن لیڈروں کیخلاف الزام تراشیاں کی جارہی ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔خواجہ آصف کے بیان سے پوری پاکستانی قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ حافظ محمد سعید محب وطن لیڈر ہیں جن کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہے۔سید منور حسن نے کہا کہ خواجہ آصف کی تقریر کے متعلق جان کر حیرت ہورہی ہے۔ حافظ محمد سعید اور ان کے جماعت کے حوالے سے خود مسلم لیگ ن کی پالیسی کیا رہی ہے یہ سب کو معلوم ہے۔ خواجہ آصف سمیت مسلم لیگ کے اس وقت کے بیانات کو الٹی قلع بازی ہی کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اس وقت امریکی دباؤ میں ہے اس لیے ایسے بیانات دیے جارہے ہیں جو ناقابل فہم ہیں۔ ہدیۃ الھادی پاکستان کے چیئرمین پیر سید ہارون علی گیلانی نے کہا کہ جتنا بڑا مقصد ہو اتنی بڑی قربانیاں بھی ہوتی ہیں۔جماعۃ الدعوۃنے قائدین اور کارکنوں کی قربانیاں پیش کر کے حصول مقصد کی جانب اہم سنگ میل عبور کر لیا،حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔قوم کو یکجا اور کھڑا ہونے کا ایک موقع حافظ محمد سعید کی نظربندی سے اللہ فراہم کر رہا ہے۔میدان عمل میں ہم اکیلے اکیلے ہیں اس کا ثمر حاصل کرنے کے لئے ہمیں متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔رئیس و شیخ الحدیث جامعہ بنوریہ کراچی مفتی محمد نعیم نے کہا کہ حافظ محمد سعید کا کردار قوم سے ڈھکا چھپا نہیں۔ پاکستان کے دشمن حافظ سعید کو دہشت گرد کہتے ہیں پاکستانیوں کے لیے تو وہ محسن ہیں۔ حادثات ،آفات سب میں حافظ محمد سعید کا شاندار و جاندار کرداردنیا کو نظر آتا ہے۔ اس پر حکومت کو سوچ سمجھ کر بیانات دینے چاہئیں۔ بیرونی اشاروں پر اپنے ہی لوگوں کو تنگ کرنا ریاست کے لیے فائدہ مند نہیں۔ بلکہ عوام کے لیے باعث تشویش ہے۔سینئر سیاستدان اور ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کے متعلق خواجہ آصف کا یہ بیان بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ہے۔ملک و قوم کی خدمت کرنے والے لوگ ہمارے حکمرانوں کو دہشت گرد نظر آتے ہیں،ان کے تو اپنے قول و فعل میں تضاد ہے۔اگر حافظ محمد سعید دہشت گرد ہیں تو رانا ثناء اللہ جس کے دہشتگرد تنظیموں سے گہرے روابط ہیں ان کے بارے میں کیا کہیں گے؟؟ ہمیں بیرونی فورم پر جا کر اپنے ملک کی بدنامی کرنے کی بجائے اپنے ملک میں اپنے مسائل کوحل کرنا چاہیے۔جماعت غرباء اہلحدیث کے امیر مولانا عبد الرحمن سلفی نے کہاکہ حافظ محمد سعید اور ان کی جماعت ایک پرامن وفلاحی تنظیم ہے۔ جو آئین وقانون کے دائرے میں تبلیغ دین وفلاحی کام کرتی ہے اورکشمیر کے مظلوم مسلمانوں بھارتی حکومت کے ظلم وناانصافی پرآواز بلند کرتی آئی ہے۔ حافظ محمد سعید جیسے محب وطن رہنما پر الزام تراشی سے بھارت کو زبان درازی کا موقع ملے گا ۔آل پاکستان تاجر اتحاد کے صدر اجمل بلوچ نے کہا کہ حافظ سعید کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ،پاکستان کی ساری عدالتیں حافظ سعید کو بے گناہ قرار دے چکی ہیں ، حافظ سعید درس و تدریس اور فلاحی مقاصد کیلئے کام کرتے ہیں۔امریکہ اور بھارت کے دباؤ میں آکر حکومت نے یہ غیر دانشمندانہ اقدام کیا قوم کسی بھی صورت میں اس کو قبول نہیں کرے گی۔صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے اپنا نہیں بلکہ امریکہ کا موقف بیان کیا ہے۔ ہمارے حکمران امریکی اور ہندوستانی ایجنڈے کی تکمیل پر ہیں۔یہ اپنی نہیں بلکہ صیہونی زبان استعمال کر رہے ہیں اور بیرونی قوتوں کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔ہم خواجہ آصف کے اس بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔حافظ سعید اور ان کی جماعت نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے۔

 

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*