Breaking News
Home / خبریں / پاکستان / سیکولرازم کا فتنہ کھڑا کرنے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جارہے ہیں۔ تدریب الدعاة تقریب
سیکولرازم کا فتنہ کھڑا کرنے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جارہے ہیں۔ تدریب الدعاة تقریب

سیکولرازم کا فتنہ کھڑا کرنے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جارہے ہیں۔ تدریب الدعاة تقریب

لاہور۔ جماعةالدعوة کے مرکزی قائدین، جید علماءکرام، شیوخ الحدیث اور وکلاءرہنماﺅںنے جماعةالدعوة کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری کیلئے تکفیری گروہوں کوپروان چڑھا رہی ہیں۔مسلمانوں میں الحاد اور سیکولرازم کا فتنہ کھڑا کرنے کیلئے بے پناہ وسائل خرچ کئے جارہے ہیں۔ امت مسلمہ کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے اور ان فتنوں سے محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔علماءکرام مسلم امہ کی رہنمائی اور بیرونی سازشوں کے توڑ کا فریضہ انجام دیں۔مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری درست نہیں۔ دشمنان اسلام چاہتے ہیں کہ مسلمان فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی مددو حمایت کی بجائے اپنے ہی ملکوں میں باہم دست و گریباں ہو جائیں۔ بی جے پی سرکار نوشتہ دیوار پڑھ لے! کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا‘غاصب بھارت کو جلدکشمیر سے اپنی آٹھ لاکھ فوج نکالنا پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے مرکز القادسیہ چوبرجی میںدینی مدارس کے فارغ التحصیل اور یونیورسٹیز کے طلباءکا ایک سالہ دورہ تدریب الدعاة مکمل ہونے پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے دفاع پاکستان کونسل و جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، حافظ عبدالسلام بن محمد، لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ،شیخ الحدیث حافظ عبدالستار الحماد،مولانا امیر حمزہ،حافظ عبدالغفار المدنی،مفتی مبشر احمد ربانی،مولانا سیف اللہ خالد،قاری یعقوب شیخ،مولانا شمشاد احمد سلفی، مولانا منظور احمد،الشیخ عبدالطیف بہاولپوری،مولانا احسان الحق شہباز، اعجاز احمد تنویر،حافظ عبدالرﺅف،حافظ محمد مسعود،مولانا نصر جاوید، انجینئر نوید قمر،حافظ طلحہ سعید،حافظ عبدالغفار،عبدالمتین ،حاجی جاوید الحسن صدیقی،پروفیسر عبیدالرحمان ثاقب،مولانا شفیع طاہر،ڈاکٹر شہباز حسن،مولانا یحییٰ عارفی،مولانا طاہر طیب بھٹوی،عطاءالرحمان مدنی، عبداللہ ناصر،ابوالہاشم ربانی،انجینئرمحمد حارث،عبدالرحمان سالار،مولانا بشیر احمد خاکی،مولانا غلام قادر سبحانی،مولانا یوسف ربانی،مولانا سیف اللہ اعظم، خالد سیف الاسلام، علی عمران شاہین و دیگر نے خطاب کیا۔ایک سالہ دورہ تدریب الدعاة میں211طلباءوطالبات نے شمولیت اختیار کی اور45اساتذہ نے دورہ مکمل کروایا۔دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن مکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ بیرونی قوتیں چاروں اطراف سے مسلمانوں پر حملہ آور ہیں اور مسلم ملکوں میں نت نئے فتنے کھڑے کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔مشرق وسطیٰ میںمسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔عراق،شام ودیگر ملکوں میں اسلام دشمن قوتوںنے سازشیں رچائیں اور وہاں پر خون کی ہولی کھیلتے ہوئے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا ہے ۔ شام کی صورتحال سب کے سامنے ہے جہاں داعش جیسی تنظیمیںدہشت گردی کو پروان چڑھا رہی ہیں ۔وہاں مسلمانوں پر پہلے بمباری کی گئی اورپھر انہیں ہجرت کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ہم نوجوانوں کو ان تمام فتنوں اور سازشوں سے آگاہ کررہے ہیں تاکہ علاقوں میں پیش آنے والے درپیش مسائل کا آسانی سے مقابلہ کرسکیں ۔عبدالرحمن مکی نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ سب کے سامنے ہے اور سب کو پتہ ہے کہ وہاں مودی سرکار کیا کر رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم مسلمانوں کو بدترین ظلم وستم کا نشانہ بنا یا جارہا ہے ۔نہتے طلباءو طالبات پر گولیاں برسائی جارہی ہیں لیکن بھارت سرکار کو یاد رکھنا چاہیے کہ طاقت و قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنا ممکن نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ مرکزالقادسیہ میں چلنے والا یہ دورہ تدریب الدعاةسب سے منفرد ہے جہاں انہیں لوگوں کی زندگی کا حقیقی مقصد بتایا جاتا ہے اور سکھایا جاتا ہے کس طرح دنیا میںالحاد، لادینیت اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے ۔ہم نے دورہ تدریب الدعاة میں ایسے نوجوان علماءتیار کئے ہیں جو مسلمانوںکو اتحاد امت کی دعوت دیں گے اور فرقہ واریت کا راستہ روکیں گے۔بیرونی قوتیں پاکستان کو لبرل بنانے کی کوششیںکر رہی ہیں۔آج ایسے علماءکرام کی اشد ضرورت ہے جو سوئی ہوئی قوم کو جگائیں۔ہمیں اللہ نے اسلام کے ذریعے عزت دی۔جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالسلام بن محمد نے کہاکہ علماءکرام انبیاءکے وارث ہیں۔ کتاب و سنت کا خالص نبوی منہج رکھنے والے لوگ اخلاص کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ آج کی دنیا میںاللہ کے دین کو پیش کر کے فتنوں کا علاج کرنے کی ضرورت ہے۔ نبی اکرم ﷺ کی سیرت پر عمل کر کے ہی یہ کام کیا جاسکتا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ ملک میں اساتذہ کا کردارنہایت اہم ہے۔پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بنا لیکن آج اس ملک میں اسلام کے خلاف بات ہوتی ہے۔غیر ملکی این جی اوز کی یلغار ہے جس کی وجہ سے ہم اپنا کردار بھول چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کیوں قید ہیں؟انہیں رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کو پھانسیاں دی گئیں اور ہمارے حکمران خاموش ہیں،مودی اور حسینہ واجد پاکستان دشمنی میں ایک ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دینی جماعتوں ،علماءکرام،ائمہ کے وسیع تر اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔شیخ الحدیث حافظ عبدالستار الحماد نے کہاکہ ہمیں نوجوان نسل کی تربیت اس انداز میں کرنا ہے کہ وہ مغربی تہذیب اور سازشوں کا مقابلہ کر سکیں۔ ایسی تقاریب کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ تحریک حرمت رسول ﷺ کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ نے کہاکہ بیرونی قوتیں پاکستان میں بدامنی کا ماحول پیدا کر رہی ہیں۔ منظم منصوبہ بندی کے تحت فرقہ وارانہ قتل و غارت گری اور علاقائیت کو پروان چڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ملک میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرکے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد نے کہا کہ دو سال قبل شروع کئے گئے دورہ تدریب الدعاة کے ان شاءاللہ دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ دورہ تدریب الدعاہ میں 45اساتذہ کرام نے اسباق پڑھائے ہیں۔آج کی تقریب کے مہمان خصوصی اساتذہ کرام ہی ہیں ۔شیخ الحدیث حافظ عبدالستار الحماد نے کہا کہ جغرافیائی حدود کی حفاظت کرنا فوج کا کام جبکہ نظریاتی حدود کی حفاظت علماءکا کام ہے۔ملک میں لادینیت پھیلانے کی سازشیں ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ مسلم معاشروں میں چیلنجز اورفتنے بہت زیادہ ہیں‘ ان کا مقابلہ دلیل و برہان کو ڈھال بنا کر اور جماعت کے ساتھ وابستہ رہ کرہی کیا جا سکتا ہے۔ہیومن رائٹس فار جسٹس اینڈ پیس کے چیئرمین حافظ محمد مسعود نے کہاکہ دین اسلام نے تمام فتنوں کا رد پیش کیا ہے۔ آج کا سب سے بڑا فتنہ الحاداور لادینیت کا ہے۔اسلام امن و سلامتی کا راستہ بتلاتا ہے،علماءکرام انبیاءکے وارث ہیں۔پاکستان کلمہ کی بنیاد پر بنا لیکن آج الحادپھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جس کا مقابلہ دین اسلام پر عمل پیرا ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے۔مولانا منظور احمد نے کہاکہ جماعة الدعوة فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ملک میں اتحاد و یکجہتی کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ دورہ تدریب الدعاة کے ان شاءاللہ دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ اساتذہ جماعةالدعوة پاکستان کے مسﺅل حافظ طلحہ سعید نے کہاکہ دعوت دین کا کام کرنے والوں کو یہودو نصاریٰ کی سازشوں کا بخوبی علم ہونا چاہئے۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے تمام ادیان کا تقابل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل پر یہودو نصاریٰ کی گہری چھاپ ہے جنہوں نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔جماعة الدعوة دعوت الی اللہ،خدمت خلق کا کام کر رہی ہے۔الاثر پبلیکیشن کے مدیر عبدالمتین نے کہاکہ علم کا حصول بہت ضروری ہے۔ علماءاور طلباءدین اسلام کیخلاف سازشوں کے توڑ کا فریضہ سرانجام دیں۔عبدالرحمان سالار نے کہا کہ علماءکرام نے ہر میدان میں امت کی رہنمائی کی ہے۔فتنہ تکفیر کے خلاف جماعة الدعوة نے ملک بھر میں قوم کی ذہن سازی کی۔سوشل میڈیا سے نوجوان نسل گمراہی کی طرف جا رہی ہے۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*