Breaking News
Home / خبریں / پاکستان / تھرپارکر سندھ اور بلوچستان کی طرح این اے 120کے عوام کی بھی خدمت کریں گے, ملی مسلم لیگ
تھرپارکر سندھ اور بلوچستان کی طرح این اے 120کے عوام کی بھی خدمت کریں گے, ملی مسلم لیگ

تھرپارکر سندھ اور بلوچستان کی طرح این اے 120کے عوام کی بھی خدمت کریں گے, ملی مسلم لیگ

     ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد، این اے120سے حمایت یافتہ امیدوار محمد یعقوب شیخ ودیگرنے موہنی روڈ پر انتخابی دفتر کے افتتاح اور لکشمی چوک میں وکلاءکی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سندھ اور بلوچستان کی طرح این اے 120کے عوام کی بھی خدمت کریں گے۔ یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں قائم کر رہے ہیں۔ خدمت انسانیت کا نیٹ ورک ملک بھر میں مزید فعال کریں گے۔ ملی مسلم لیگ سے وابستہ خواتین نے بھی ڈور ٹو ڈور مہم شروع کر دی۔ حلقہ کے رہائشی عوام انرجی سیور پر مہر لگائیں گے اور جیت ان شاءاللہ محمدیعقوب شیخ کی ہو گی۔ انتخابی دفتر کے افتتا ح کے موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی جبکہ لکشمی چوک میں بھی ہونے والی نشست میں بھی وکلاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریبات سے ملی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری شیخ فیاض احمد، حافظ طلحہ سعید، حافظ خالد ولید، احسان وٹو، شیخ مقصود ، اسحاق قاسم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ملی مسلم لیگ کے رہنماﺅںنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کرسی واقتدار نہیں نظریہ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ملک میں دوقومی نظریہ رائج ہونے سے دہشت گردی، کرپشن اور غربت و افلاس ختم ہو جائے گی۔ حلقہ این اے 120میں ڈور ٹو ڈور مہم جاری ہے۔ خواتین بھی مہم میںبھرپور انداز میں حصہ لے رہی ہیں۔ہم نے انتخابی سیاست میں آنے سے پہلے بھی لوگوں کی دہلیز پر پہنچ کر خدمت کی آئندہ بھی ان شاءاللہ خدمت انسانیت کے جذبہ سے لوگوں کی خدمت کریں گے۔انہوںنے کہاکہ آج پاکستان جن مسائل سے دو چارہے ان میں سے دومسائل سب سے اہم ہیں ۔ایک امن و امان اوردوسرا معاشی بحران کا مسئلہ،ہم وہ نظریہ لے کر آئے ہیں جو یہ دونوں مسئلے حل کرے گا۔ہم اعلان کرتے ہیں کہ جو نظریہ نبی کریم ﷺ لے کر کھڑے ہوئے اسی کو پاکستان میں رائج کریں گے۔جس دن دوقومی نظریہ ملک میں رائج ہو گیا اس دن ملک سے بدامنی،دہشت گردی،چوری ،ڈکیتی،کرپشن ،غربت،افلاس کا خاتمہ ہو جائے گا۔ملی مسلم لیگ کے رہنماﺅںنے کہاکہ نظریہ میںکمزوری آئی تو پاکستان مشکلات کا شکار ہوا۔اس وقت لوگ غربت کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں۔ہم خوشحال اورروشن پاکستان کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔ہمارے لئے حضرت عمر ؓ کی حکومت نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے120میں یعقوب شیخ کی فتح نظریہ پاکستان اورخدمت انسانیت کی فتح ہے۔اہالیان حلقہ سترہ ستمبر کو انرجی سیور پر مہر لگائیں۔ہم اس کامیابی کو کشمیر کے شہیدوں کے نام کریں گے اور خدمت انسانیت کے جذبہ سے لوگوں کی خدمت کا فریضہ انجام دیں گے۔ ہم صادق و امین قیادت پیش کر رہے ہیں۔جو خدمت تھر پارکر،بلوچستان،گلگت بلتستان میں کرتے ہیں فیصلہ کیا ہے کہ اس خدمت انسانیت کی کمیٹیاں یونین کونسل کی سطح پر قائم کرنی ہیں۔حلقہ این اے120میں محمد یعقوب شیخ کی جیت ہو گی ۔خدمت انسانیت کا نیٹ ورک ملک بھر میں فعال کریں گے۔انہوںنے کہاکہ آج یہ عزم لے کر میدان سیاست میں اترے ہیں کہ ہم نے نظریہ پاکستان کا تحفظ کرنا ہے۔پاکستان کی جغرافیائی،نظریاتی حدود کا تحفظ کرنا ہے،انسانیت کی خدمت کرنی ہے،بیواﺅں ،یتیموں کی کفالت کرنی ہے،علاقے کے مسائل حل کرنے ہیں،پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ہے،طبی سہولیات دینی ہیں۔المیہ یہ ہے کہ این اے 120میں کوئی ہسپتال نہیں بنایا گیا۔ہم نے علاقے کی محرومیوں کو ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے120میں ہمارا مقابلہ کسی سے نہیں کیونکہ فتح اورکامیابی یقینی ہے۔ نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے ملی مسلم لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔ہم بلا تفریق تمام مسلک و اقوام کی خدمت کریں گے۔

About Editor

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*